ٹی آر ایس کے غنڈوں نے مجھ پر حملہ کیا : ڈی اروند

   

کے ٹی آر نے پرگتی بھون میں بیٹھ کر اس حملہ کی نگرانی کی ، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا الزام
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے ان پر ٹی آر ایس کے غنڈوں کی جانب سے خصوصی منصوبہ بندی تیار کرتے ہوئے نظام آباد میں حملہ کرنے اور پرگتی بھون سے اس حملہ کی نگرانی کرنے کا ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر پر الزام عائد کیا ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی اروند نے کہا کہ ان پر کسانوں نے نہیں بلکہ ٹی آر ایس کے غنڈوں نے حملہ کیا ہے جس سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس حملے کے لیے کسانوں کو بلی کا بکرا بناتے ہوئے ٹی آر ایس کے غنڈوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پر جب حملہ ہورہا تھا پولیس خاموش تماشائی تھی ۔ پولیس نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی ۔ وہ کمشنر پولیس نظام آباد اور دوسرے متعلقہ پولیس عہدیداروں سے اس کی شکایت کرچکے ہیں جس پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی ٹی آر ایس کے قائدین کے خلاف کوئی مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ ان پر حملہ کرنے کے لیے حیدرآباد سے پہونچنے والے 25 افراد مقامی ٹی آر ایس قائدین کے ساتھ مل کر ان پر حملہ کیا ۔ ڈی اروند نے کہا کہ ان پر رامو نامی شخص نے حملہ کیا ہے ۔ جس کا ٹی آر ایس سے متعلق ہے انہوں نے رامو کی کے ٹی آر ، کویتا کے ساتھ موجود تصاویر کو میڈیا کے سامنے جاری کیا ۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اس حملے کے خلاف پارلیمنٹ کے اسپیکر ، لوک سبھا کی پرویلیج کمیٹی مرکزی وزیر داخلہ اور ریاستی وزیر داخلہ سے بھی تحریری طور پر شکایت کریں گے ۔۔ ن