میدک 13/ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایف ایف سی او ڈائرکٹر مسٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ نے کہا کے ٹی آر ایس اپنے متوفی کارکنوں کے ورثاء کو پارٹی کی جانب رقمی امداد پہونچاتی ہے۔ اسی طرح ایم ایل اے کیمپ دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں دیویندر ریڈی نے متوفی کارکنوں کے ورثاء میں 6 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے ۔ انھوں نے بتایا کہ میدک کے رامائم پیٹ کے جھانسی سنگاپور کے مسٹر کے ایلم کی بیوہ کو 2 لاکھ ۔ نظام پیٹ منڈل کے رناوت کی بیوہ کو 2 لاکھ کا چیک اس طرح لکشما پور کے مسٹر پی دیویا جسکی تالاب میںگرجانے سے موت واقع ہوی تھی اسکی بیوہ کو 2 لاکھ کا چیک حوالے کیا ۔ اس پروگرام میں پارٹی قائدین مسز ایم گنگا دھر لنگا ریڈی ، سید عمر محی الدین ، جئے راج کشور کے علاوہ مسز سائی رام ،مدھو ،پدماوی کٹ ، راما کرشنا بھی شریک تھے ۔