ٹی آر ایس کے مزید 20 امیدواروں کا اعلان

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے اپنے مزید 20 امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ اب تک پارٹی نے جملہ 125 امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی نے ملا پور سے دیویندر ریڈی ‘ رامنتاپور سے جی جیوتسنا ‘ بیگم بازار سے پوجا ویاس بلال راجستھانی ‘ سلیمان نگر سے اے سریشا مہیش ‘ شاستری پورم سے بی راجیش یادو ‘ میلاردیو پلی سے ٹی پریم داس گوڑ ‘ راجیندر نگر سے کے سری لتا ‘ حمایت نگر سے ہیم لتا یادو ‘ باغ عنبرپیٹ سے پدماوتی ریڈی ‘ بھولکپور بنگی سے نوین کمار ‘ شیخ پیٹ سے ایم ستیہ نارائنا یادو ‘ سیری لنگم پلی سے راگم ناگیندر یادو ‘ بالا نگر سے رویندر ریڈی ‘ کوکٹ پلی سے جوپلی ستیہ نارائنا‘ ویویکانند نگر سے ایم روجا رنگا راو ‘ ونائک نگر سے بی پشپا لتا ریڈی ‘ اڈہ گٹہ سے پرسنا لکشمی ‘ میٹوگوڑہ سے آر سنیتا ‘ بودھ نگر سے کے شیلجا اور بیگم پیٹ سے مہیشوری سری ہری کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔