ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے ہریش راؤ کی ستائش کی

   

ٹوئیٹر پر دو ہاسپٹلس کی تصاویر کل اور آج کیاپشن کے ذریعہ شیئر کیا
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے ریاستی وزیر ہریش راؤ کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت کی زائد ذمہ داری حاصل ہونے کے بعد ہریش راؤ ریاست کے تمام سرکاری ہاسپٹلس کا دورہ کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کے لیے ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کے علاوہ محکمہ صحت کو استحکام کرنے کے لیے بے شمار اقدامات کررہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر گورنمنٹ ہاسپٹلس قدیم اور جدید عمارتوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وزیر صحت و فیننس ٹی ہریش راؤ کو مبارکباد پیش کی ۔ کے ٹی آر بھی خود وزیر بلدی نظم و نسق ہے انہوں نے متحدہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ حکومت میں تعمیر کردہ بالا نگر اور کوئل کنڈہ ہاسپٹلس کی تصاویر کو کل اور آج کے کیاپشن سے پیش کیا اور کہا کہ تلنگانہ حکومت کی کارکردگی ان تصاویر سے ظاہر ہوتی ہے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کے محکمہ صحت کو ترجیح بنیاد پر اہمیت دیتے ہوئے سرکاری ہاسپٹلس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، غریب عوام کو معیاری طبی علاج فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ جس کا نتیجہ ہے کہ ریاست کے سرکاری ہاسپٹلس میں 25 ہزار بیڈس کو آکسیجن کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ہاسپٹلس میں بیڈس کی تعداد کو بڑھاتے ہوئے تمام عصری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ محکمہ صحت میں مختلف فلاحی اسکیمات متعارف کرائی گئی ہیں جس کے بعد ریاست کے سرکاری ہاسپٹلس پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا ہے ۔۔ ن