ٹی آر ایس کے چار ارکان نے کونسل کی رکنیت کا حلف لیا

   

عبوری صدرنشین امین الحق جعفری نے حلف دلایا ۔ وزراء ہریش راؤ ، محمد محمود علی نے مبارکباد پیش کی
حیدرآباد : /27 جنور ی (سیاست نیوز) حال میں کونسل کیلئے منتخب چار ارکان کو عبوری صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سید امین الحسین جعفری نے اپنے چیمبر میں کونسل کی رکنیت کا حلف دلایا اس تقریب میں وزراء ٹی ہریش راؤ ، محمد محمود علی اور پرشانت ریڈی ، جی کملاکر ، کے ایشور ، ایم ایل سی کویتا کے علاوہ ٹی آر ایس کے دوسرے قائدین موجود تھے ۔ پی مہندر ریڈی ، ایل وی رمنا ، کے نارائن ریڈی اور یادو ریڈی نے کونسل رکنیت کا حلف لیا ۔ وزیر امور مقننہ پرشانت ریڈی نے نو منتخب ارکان کو ایوان کے رولس بکس اور شناختی کارڈس حوالے کئے جبکہ وزراء ٹی ہریش راؤ اور محمد محمود علی نے نئے ارکان کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ حلف لینے والے چاروں ارکان نے انہیں کونسل کارکن بنانے پر چیف منسٹر کے سی آر اور ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنٹ کے ٹی آر سے اظہار تشکر کیا ۔ ٹی آر ایس پارٹی کے استحکام اور حکومت کی فلاحی اسکیمات سے استفادہ کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ نو منتخب ارکان نے ٹی آر ایس کو ناقابل تسخیر قرار دیا اور کہا کہ تلنگانہ کے فلاحی اسکیمات سارے ملک کیلئے مثالی ہیں اس موقع پر سکریٹری اسمبلی نرسمہا چاریلو اور کونسل کا دوسرا اسٹاف بھی موجود تھا ۔ ن