ٹی آر ایس کے 33 ضلعی صدور کا اعلان

   

ضلع کاماریڈی سے ایم کے مجیب الدین ، عنقریب ریاستی عاملہ کی تشکیل
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سربراہ ٹی آر ایس و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ٹی آر ایس کی تنظیم جدید پر اپنی ساری توجہ مرکوز کردی ہے ۔ آج ریاست تلنگانہ کے 33 اضلاع کے ٹی آر ایس صدور کا اعلان کردیا ۔ عنقریب ریاستی عاملہ بھی تشکیل دی جائے گی ۔ 33 ضلعی صدور میں ضلع کاماریڈی سے ایم کے مجیب الدین کو صدر بنایا گیا ہے جو سابق ( ڈی سی ایم ایس ) صدر رہ چکے ہیں ۔ فی الحال ٹی آر ایس کی محاذی تنظیم ٹی آر ایس کے ریاستی اقلیتی صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ضلعی صدور میں دو ارکان پارلیمنٹ اور تین ضلع پریشد صدور نشین شامل ہیں بیشتر ارکان اسمبلی کو ضلع صدر بنایا گیا ہے ۔ ضلع عادل آباد کے لیے سابق وزیر جوگورامنا ضلع کمرم بھیم کے لیے کونیر کونپا ، ضلع منچریال کے لیے بلکا سمن ضلع نرمل کے لیے جی وٹھل ریڈی ، ضلع نظام آباد کے لیے اے جیون ریڈی ، ضلع کاماریڈی کے لیے ایم کے مجیب الدین ، ضلع کریم نگر کے لیے جی وی راما کرشنا راؤ ضلع راجنا سرسلہ کے لیے ٹی آگیا ، ضلع جگتیال کے لیے کے ودیا ساگر راؤ ، ضلع پداپلی کے لیے کے چندر ضلع میدک کے لیے ایم پدما دیویندر ریڈی ضلع سنگاریڈی کے لیے سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر ضلع سدی پیٹ کے لیے کے پربھاکر ریڈی ( رکن پارلیمنٹ ) ضلع ورنگل کے لیے اے رمیش ، ضلع ہنمکنڈہ کے لیے ونئے بھاسکر ، ضلع جنگاؤں کے لیے پی سمپت ریڈی ، ضلع محبوب آباد کے لیے ایم کویتا نائیک ( رکن پارلیمنٹ ) ضلع ملگ کے لیے کے جگدیش ، ضلع جئے شنکر بھوپال پلی کے لیے جی جیوتی ، ضلع کھمم کے لیے ٹی مدھو سدن ( ایم ایل سی ) ، ضلع بھدرا دری کتہ گوڑم کے لیے آر کانتا راؤ ضلع رنگاریڈی کے لیے آر رویندر کمار ضلع سوریہ پیٹ کے لیے بی لنگیا یادو ( رکن راجیہ سبھا ) ضلع یادادری بھونگیر کے لیے کے راما کرشنا ریڈی ، ضلع رنگاریڈی کے لیے منچی ریڈی کشن ریڈی ، ضلع وقار آباد کے لیے ایم آنند ضلع میڑچل کے لیے ایس راجو ( ایم ایل سی ) حیدرآباد کے لیے ایم گوپی ناتھ ، ضلع محبوب نگر کے لیے سی لکشما ریڈی ، ضلع ناگر کرنول کے لیے جی بالراج ضلع جوگو لامبا گدوال کے لیے جی کرشنا موہن ریڈی ، ضلع نارائن پیٹ کے لیے ایس راجندر ریڈی ضلع ونپرتی کے لیے اے گٹو یادو کا انتخاب کیا گیا ہے ۔۔ ن