حیدرآباد : /2 ڈسمبر (سیاست نیوز) ارکان اسمبلی کوٹہ سے کونسل کیلئے بلامقابلہ منتخب ٹی آر ایس کے 5 ارکان قانون ساز کونسل نے آج رکنیت کا حلف لیا ہے ۔ عبوری صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل بھوپال ریڈی نے ان 5 ارکان کڈیم سری ہری ، جی سکھیندر ریڈی ، ٹی رویندر راؤ ، پی کوشک ریڈی اور پی وینکٹ رام ریڈی کو اپنے چیمبر میں حلف دلایا ۔ ریاستی وزراء جگدیش ریڈی ، محمد محمود علی ، پرشانت ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین نے نو منتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی ۔ منتخب ارکان نے انہیں کونسل کیلئے منتخب کرنے پر چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا ۔ پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ن