ٹی آرایس کے یوتھ لیڈروں کی بی جے پی میں شمولیت

   

حیدرآباد : تلنگانہ کے سابق وزیر و بی جے پی لیڈر ای راجندر کی موجودگی میں آج حکمران جماعت ٹی آرایس کے یوتھ لیڈروں نے زعفرانی جماعت کا کھنڈوا پہن لیا۔حضورآباد اسمبلی حلقہ کے جمی کنٹہ سے تعلق رکھنے والے برسراقتدار جماعت کے یوتھ کارکنوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ راجندر جن کو حال ہی میں اراضیات پر قبضہ کے الزامات پر ریاستی کابینہ سے برطرف کیاگیا تھا نے دہلی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔وہ دہلی سے واپسی کے بعد حضورآباد اسمبلی حلقہ کے دورہ پر ہیں جس سے انہوں نے استعفی دے دیا ہے ۔دورہ کے تیسرے دن جمی کنٹہ سے تعلق رکھنے والے ٹی آرایس کے یوتھ شعبہ کے کارکنوں نے ان کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی۔