اسکولس میں سہولیات کی عدم فراہمی، جگتیال میں جیون ریڈی کی پریس کانفرنس
جگتیال۔ 5؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ جگتیال کانگریس پارٹی سینئر قائد ٹی جیون ریڈی نے آج اندرا بھون میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہویے ٹی آر یس حکومت میں تعلیمی شعبہ درہم برہم ہونے کا الزام لگایا اور ٹیچرس کے تقررات اور تبادلے اور ترقی تلنگانہ تحریک کے نتائج کے مطابق نہیں ہیں۔ ریاست بھر میں485 یم ای او کے پوسٹ میں صرف 12 ہی ڈیوٹی پر ہیں، باقی تمام پر ٹیچرس کو زائد ذمہ داریاں سے کام چلایا جارہا ہے۔ تعلیم اور ملازمتوں کے لئے خودکشیاں کی جارہی ہیں۔ قربانیوں سے حاصل کردہ تلنگانہ ریاست ٹی آر یس کی لاپرواہی سے تعلیمی شعبہ درہم برہم ہوگیا ہے۔ ایک طرف ٹیچرس کا تقرر دوسری جانب ترقی نہیں اور اسکولس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی اقدامات نہیں، منڈل سطح پر 485 منڈ ایجوکیشن آفسرس کے پوسٹ ہیں جس میں صرف 12 خدمات پر ہیں کورنا وباء میں تلنگانہ ریاست بھر میں 16000 ودیا والینٹرس ٹیچر خدمات انجام دے رہے تھے انھیں مکمل برخواست کردیا گیا۔ تقررات کب عمل میں لائے جائیں گے، حکومت کو ہی علم نہ ہونے کی کیفیت ہونے کا الزام لگایا۔