ٹی آر ایس قائدین کو بلیک میل کرکے کامیابی حاصل کی گئی، کانگریس ایم پی ریونت ریڈی کا الزام

   

حیدرآباد 26 جنوری (سیاست نیوز) ملکاجگری کے رکن پارلیمنٹ کانگریس لیڈر اے ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس نے اپنے قائدین کو بلیک میل کرتے ہوئے بلدی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ برسر اقتدار پارٹی نے شراب اور روپے پیسے کے زور سے کامیابی حاصل کی۔ اور پولیس اور انتخابی مشنری کا بیجا استعمال کیا گیا۔ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے چناؤ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزراء کے ٹی راما راؤ، ای دیاکر راؤ، ملا ریڈی اور جی کملاکر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔