حیدرآباد 16 اپریل (سیاست نیوز) سربراہ ٹی آر ایس و چیف منسٹر کے سی آر نے ٹی آر ایس پارٹی کی یوم تاسیس 27 اپریل کو مادھاپور کے ایچ آئی سی سی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پارٹی نمائندوں سے خواہش کی گئی کہ وہ 27 اپریل کو 10 بجے ایچ آئی سی پہونچ جائیں۔ اجلاس میں وزراء، ایم پیز ، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، ٹی آر ایس عاملہ ارکان کارپوریشنس صدرنشین اضلاع صدور، ضلع پریشد صدورنشین، ڈی سی ایم ایس، ڈی سی سی بی صدور ڈسٹرکٹ لائبریری صدورنشین ضلع رعیتو بندھو سمیتی کے صدر، مہیلا کوآرڈی نیٹرس، زیڈ پی ٹی سی ارکان، میونسپل صدورنشین، منڈل پریشد صدورنشین، ٹاؤن اور منڈل پارٹی صدور، زرعی مارکٹ کمیٹی کے صدورنشین شرکت کریں گے۔ خصوصی مدعوئین میں سابق وزراء، سابق ای پیز ، سابق ارکان اسمبلی و کونسل شرکت کریں گے۔ صبح 10 تا 11 بجے پارٹی نمائندوں کا اندراج ہوگا۔ 11.05 بجے پارٹی کے صدر کے چندرشیکھر راؤ شہ نشین پر پہونچ جائیں گے اور پارٹی کے پرچم کشائی انجام دیں گے۔ اس کے بعد صدر ٹی آر ایس کا خطاب ہوگا۔ 11 قراردادیں پیش کی جائیں گی۔ مباحث کے بعد انھیں منظوری دی جائے گی۔ ن