ٹی آر ایس کو عوام کی مکمل تائید: ستیش کمار

   

حضورآباد: ٹی آرایس پارٹی کی جانب سے موضع سرسا پلی میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں حسن آباد رکن اسمبلی وی ستیش کمار جو حضورآباد منڈلس الیکشن انچارج بھی ہے اطراف واکناف کے دیہاتوں کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آر یس پارٹی کو عوام کی مکمل تائید حاصل ہے۔ تلنگانہ حکومت وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر رائو کی قابل قدر دوراندیشی فلاحی بہبود کاموں اور اسکیموں پر عمل آوری پر ہر گھر گھر موضع دیہات گاو?ں شہر مستفید ہورہے ہیں ۔دلتوں کی ترقی کے لئے دلت بندھو پائلیٹ پراجکٹ کا مقصد ہر دلت خاندان کو دس لاکھ روپے خود روزگار کے لئے ان کی معشیت مستحکم بنانے دوہزار کروڑ روپے منظور کییاور اس پروگرام کو حضورآباد سے آغاز کیا ریتو بندھو اسکیم کا آغاز بھی حضورآباد حلقے سے کیا گیا وزیر اعلی یہاں کی عوام سے گہری دلچسپی رکھتے ہے ۔ اورآج بی ونود کمار پیدائش دن کیک کاٹ کر رکن اسمبلی وی ستیش کمار نے گاوں والوں کے ساتھ دھوم دھام سے منایا۔