ٹی آر ایس کی گردن صرف بی جے پی ہی جھکا سکتی ہے

   

آئندہ نظام آباد کے چار اسمبلی حلقوں پر قبضہ کرنے ارونا تارا کا دعویٰ

یلاریڈی آنے والے اسمبلی انتخابات میں ضلع کے چار اسمبلی حلقہ جات پر آسانی سے قبضہ کرنے کا ضلع بی جے پی صدر شریمتی ارونا تارا نے دعویٰ کیا۔ انھوں نے یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل سداشیو نگر میں مرکل علاقہ پر منعقدہ منڈل سداشیو نگر و رام ریڈی بی جے پی ارکان کے ساتھ اجلاس میں تمام بی جے پی قائدین و ارکان کو متحد ہوکر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ دوباک اور جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد ریاست بھر میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ یلاریڈی سابق رکن اسمبلی رویندر ریڈی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ٹی آر ایس کی گردن جھکانے کی طاقت صرف بی جے پی میں ہی ہے۔ آنے والے انتخابات میں گلابی جماعت کا سر جھکاکر خاندانی حکمرانی کا خاتمہ کرنا ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر کی بیٹی انتخابات میں شکست کھانے پر انھیں ایم ایل سی کی حیثیت سے کامیابی دلائی گئی اور تحریک سے وابستہ اہم قائدین کی شکست پر حکومت کو خاموش رہی۔ ٹی آر ایس میں دیگر ارکان کو شامل کرکے پارٹی ورکرس کو نظرانداز کردیا گیا۔ حضور آباد کے انتخابات کے بعد کثرت سے بی جے پی میں شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگا۔ حلقہ انچارج بی جے پی پانا لکشمی پور نے خطاب میں کہاکہ 2023 ء کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ یلاریڈی حلقہ سے جس کسی کو بھی دیا جائے مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر قائدین میں رمنا ریڈی، منڈل بی جے پی صدر نرسمہا ریڈی ایم پی ٹی سی، مہی پال ریڈی یادو سرپنچ سنگاریڈی، پربھاکر ریڈی، رویندر ریڈی، غوث خان، دیویندر اور دوسرے موجود تھے۔