حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس انتخابات کے موقع پر ووٹ حاصل کرنے کئی وعدے کرتی ہے اور ووٹ حاصل کرنے کے بعد کچھ نہیں کرتی یہی حال حضور نگر حلقہ میں ہونے والا ہے ۔ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت فلاحی اسکیموں پر عمل آوری کے نام پر عوام کی آزادی چھین رہی ہے ۔۔