ممبئی : شیوسینا قائد سنجے راوت نے جمعہ کے روز ممبئی پولیس پر عائد کئے گئے اُن الزامات کو مسترد کردیا کہ پولیس نے ٹی آر پی میں ہیرا پھیری کرنے کے معاملہ میں انتقامی کارروائی کی۔ اُنھوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ممبئی پولیس کی تعریف کی اور کہاکہ اس اسکام کو بے نقاب کرنے میں پولیس نے بڑی ہمت سے کام لیا۔ 30,000 کروڑ روپئے کا اسکام ہوا ہے اور لوگ خاموش ہیں۔ راوت نے کہاکہ آخر اس اسکام کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اتنی بڑی رقم آخر آئی کہاں سے؟ ممبئی پولیس انتہائی پیشہ وارانہ ہے اور اُس نے کوئی بھی کارروائی انتقامی جذبہ کے تحت انجام نہیں دی لیکن جس طرح سے مختلف چیانلز ایم وی اے حکومت اور ٹھاکرے خاندان کو نشانہ بنارہے ہیں، کیا یہ انتقامی کارروائی نہیں۔
