ٹی آر یس کو علمائے اکرام ،قاضی صاحبان، دانشواران ، ائمہ اکرام کی تائید کا اعلان

   

ٹولی چوکی میں علماء سے ملاقات پروگرام، محمد محمود علی ، وحید احمد کی شرکت
حیدر آباد 8 اپریل (راست)جامعہ نظامیہ کے علماء کرام مولانا سید لطیف الدین قادری جامعہ نظامیہ، قاضی محمد ظہیرالدین قادری صدر قاضی قلعہ محمدنگر، قاضی محمد حبیب عبدالرحمن صدر قاضی، مولانا اعجاز اللہ قادری مولوی وفاضل جامعہ نظامیہ، مولانا محمد عبدالرزاق قادری نقشبندی، مولانا عزیر ہاشمی مولوی کامل، حافظ زبیر احمد قادری، مولاناحافظ محمد نظیر احمد جامعہ نظامیہ، محمد مختار احمد قادری جامع جامعہ نظامیہ، حافظ محمد نعیم الرحمن ساحل امام وخطیب مسجد فیض امام، مولاناحافظ محمد فیض الدین ناظم اعلی مدرسہ تحفیظ القرآن نور المصطفی، مولانا محمد عبدالرشید جامعہ نظامیہ، محمد عارف قادری، حافظ محمد عبدالحکیم امام مسجد ٹولی چوکی، قاضی محمد ذوالفقار، محمد عبدالرؤف کامل جامعہ نظامیہ جدہ ، حافظ محمد ضمیر احمد، محمد عارف احمد قادری، محمد عقیل احمد، محمد اسحاق اور دیگر علماء کرام دانشوران ملت نے آج ٹولی چوکی میں منعقدہ علماء کرام کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ٹی آر یس کی 16 لوک سبھا حلقوں پر کے سی آر کے اسکیمات کی ستائش کی اور پوری طریقہ سے تعاون کا اعلان کیا اور تلنگانہ عوام خصوصاً مسلم ووٹرس سے اپیل کی کہ تلنگانہ کے تمام پارلیمانی حلقوں میں ٹی آریس کی تائید اور ایک حلقہ حیدرآباد پر مجلس کی تائید کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی گذارش کی۔ مولوی لطیف الدین قادری استاد جامعہ نظامیہ نے ٹی آر یس پارٹی کے کاموں کو سراہا اور چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی بھی ستائش کی۔ جناب اعجاز اللہ قادری نے حکومت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بھر میں ایسا چیف منسٹر کبھی نہیں ملے گا اور اس کی مثال کبھی نہیں ملے گی اور وہ ایک سیکولرحکمران تھے وہ ایک اقلیتی دوست حکمران ہے اور اس مثال بھی پیش کی۔ جو اقلیتوںکو بھی ان کا سیاسی حق بھی ادا کررہے ہیں، جناب عبدالرشید نے مخاطب کرتے ہوئے امام و موذنین حضرات کو جو مشاہرہ ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے جو پچھلے 70 سالوں میں کسی بھی حکومت نے نہیں کی ۔ اس موقع پر علمائے کرام نے وزیرداخلہ محمد محمود علی اور ٹی آریس قائد وحید احمد ایڈوکیٹ کی شال پوشی اور گلپوشی کی۔ اس موقع پر جناب وحید احمد نے کہاکہ یہ پارٹی اور کے سی آر کی وجہ سے اور آپ تمام کی دعاؤں سے ضرور کامیابی ملے گی۔ اس میں ہم تمام کا رول ضروری ہے۔ کے سی آر کی اسکیمات عوام میں بیحد مقبول ہے اور ہماری پارٹی کے حکمران ایک سیکولر اور اقلیت دوست ہے اور آپ تمام حضرات کی محبتوں کی وجہ سے 100 فیصد مسلمان اس ریاست کے کے سی آر صاحب کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں اور ٹی آر یس کو ایک بڑی کامیابی سے ہمکنار بنائیں اور ہمارے وزیراعلیٰ کے ہاتھ مضبوط کریں۔