ٹی ایس آئی سیٹ 2021 کیلئے نوٹیفکیشن کی اجرائی

   

۔7 اپریل سے درخواستوں کا ادخال، 19 اور 20 اگست کو امتحانات، 17 ستمبر کو نتائج

حیدرآباد ۔ آئی سیٹ کنوینر مہیندر ریڈی نے ریاست میں ایم بی اے اور ایم سی اے کالجوں میں داخلوں کے لئے انعقاد کئے جانے والے ٹی ایس آئی سیٹ 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ 7 اپریل سے آن لائن میں درخواستوں کے اندراج کا آغاز ہوگا جو 15 جون تک جاری رہے گا۔ 19 اور 20 اگست کو امتحانات کا انعقاد عمل میں آے گا۔ 17 ستمبر کو نتائج کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ کنوینر آئی سیٹ نے کہا کہ تلنگانہ کے 10 ریجنل سنٹرس میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا اور پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں 4 ریجنل سنٹرس پر امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ آئی سیٹ کے انعقاد کے لئے 60 مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 250 روپے جرمانہ کے ساتھ 30 جون تک‘ 500 روپے جرمانہ کے ساتھ یکم جولائی تک درخواستیں داخل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ساتھ ہی 1000 روپے جرمانے کے ساتھ 15 اگست تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ 13 اگست سے ہال ٹکٹس کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ درخواست داخل کرنے والے طلبہ آن لائن کے ذریعہ ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کی طرف سے اس سال آئی سیٹ امتحانات کا انعقاد کاکتیہ یونیورسٹی کررہی ہے۔