ٹی ایس آئی سیٹ 2022 کونسلنگ کا شیڈول جاری

   

حیدرآباد۔/25 اگسٹ، ( سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشن پروفیسر آر لمبادری نے ٹی ایس آئی سیٹ کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 7 تا 11 ستمبر آن لائن میں سلاٹ بک کرنا ہوگا۔ 9 تا12 ستمبر تک اسنادات کی جانچ ہوگی۔ 9 تا14 ستمبر ویب آپشن دینا ہوگا۔17 ستمبر کو ایک سیٹ پہلے مرحلے کی نشستوں کا الاٹمنٹ ہوگا۔پہلے مرحلے کی کونسلنگ میں نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ 22 ستمبر تک اپنے اپنے کالجس میں رپورٹ کریں۔ 25 ستمبر سے قطعی مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز ہوگا۔ 29 ستمبر کو نشستیں مختص کی جائیں گی۔ نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ 10 اکٹوبر سے قبل متعلقہ کالجس میں رپورٹ کریں۔ ن