جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ، کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف اظہار برہمی
حیدرآباد ۔29ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین یونینوں نے اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال 5 اکٹوبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور بتایا کہ کارپوریشن کی تلنگانہ مزدور یونین کی قیادت میں کارپوریشن ملازمین کی مختلف یونینوں پر مشتمل ٹی ایس آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام مجوزہ ہڑتال شروع کی جائے گی اور 5 اکٹوبر کو پہلی ڈیوٹی سے ہی ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں تمام ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین یونینوں پر مشتمل ٹی ایس آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر کے تمام یونینوں کے متفقہ فیصلہ کی روشنی میں ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ٹی ایس آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کو ہڑتال کی نوٹسیں دیئے جانے کے باوجود آر ٹی سی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی نوعیت کا ردعمل حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین اور ملازمین یونین قائدین کی ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کے خلاف کافی برہمی پائی جاتی ہے کیونکہ کم از کم ہڑتال کی نوٹسیں دیئے جانے کے باوجود انتظامیہ نے بات چیت کیلئے بھی طلب نہ کرنے کی پیش نظر ملازمین یونین قائدین بھی ہڑتال کے موقع پر ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین یونینوں نے اپنے دیرینہ حل طلب مسائل بالخصوص ٹی ایس آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کے مطالبہ پر ہڑتال شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کیا تھا اور ملازمین نے بھی اپنے قائدین کو مکمل اعتماد میں لیتے ہوئے ہڑتال شروع کرنے پر مجبور کررہے تھے ۔ لہذا اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کرنے اور کوئی فیصلہ کرنے ملازمین یونین قائدین نے ایک اجلاس طلب کیا ۔
تلنگانہ میں دسہرہ تہوار انتہائی اہمیت کا حامل تہوار کہا جاتا ہے اور عوام بالخصوص اپنے اپنے مقامات پر پہنچ کر بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ دسہرہ تہوار مناتے ہیں ۔ لہذا دسہرہ تہوار کے موقع پر عوام اپنے مقامات پر جانے کیلئے آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ سفر کرنے پر مجبور رہتے ہیں جس کی روشنی میں ہی ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین یونینوں نے دسہرہ تہوار کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے مسائل پیش کرنے پر یکسوئی کرنے کی امید اور توقع رکھے ہوئے تھے لیکن ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ اور ریاستی حکومت بھی کم از کم بات چیتکیلئے بھی ملازمین یونینوں کو مدعو کرنا بھی گوارہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ملازمین یونینوں میں آر ٹی سی انتظامیہ اور حکومت کے خلاف کافی برہمی پائی جاتی ہے اور ہڑتال شروع کرنے کے سلسلہ میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین یونینوں پر مشتمل جوائٹ ایکشن کمیٹی نے بھی ٹی ایس آر ٹی سی اور حکومت کے اختیار کردہ رویہ کو اپنے وقار کا مسئلہ بناتے ہوئے بالآخر آئندہ ماہ عین دسہرہ تہوار سے قبل غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر اعلان بھی کردیا ۔