حیدرآباد : /30 جنور ی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے 3 ہزار ملازمین کی بھرتی کا منصوبہ ہے ۔ اس کا مقصد مسافرین کی تعداد میں اضافہ خاص طور پر مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو مفت سفر کی فراہمی کے بعد ملازمین کی تعداد میں اضافہ کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ آر ٹی سی کے سینئر عہدیداروں کے مطابق ملازمین کی بھرتی کے ساتھ بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے بتایا کہ ڈرائیور س اور کنڈاکٹرس کی عنقریب بھرتی ہوگی ۔