حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے آج مبینہ طور پر خود سوزی کی کوشش کی ۔ اُس نے اپنے مکان میں خود کو آگ لگالی ۔ پولیس نے کہا کہ کھمم ڈپو میں کام کرنے والے سرینواس ریڈی نے جو ایک ہفتہ سے ہڑتال پر ہے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی تاہم اسے فوری طور پر بچا لیا گیا ۔۔