ٹی ایس آئی پاس کی عمل آوری میں ضلع جگتیال کو پہلا مقام

   

جگتیال۔5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی ایس آئی پاس کی عمل آوری میں ضلع جگتیال کو اول مقام حاصل ہوا۔ ٹی ایس آئی پاس کی 5 سالہ میعاد کی تکمیل کے پیش نظر 4 ڈسمبر کو ریاستی وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما رائو کی صدارت میں منعقد ہونے والی تقریب میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اب تک ضلعی سطح پر 28.42کروڑ سرمایہ کاری کے ذریعہ 98 چھوٹے پیمانے کی مصنوعات، اس کے ذریعہ سے 8752 افراد کو روزگار فراہم ہوگا۔ ان میں 89 کو تجارتی اغراض کے لیے پیداوار کو شروع کرچکے ہیں اور 5 اکائیاں تکمیل کے مرحلہ میں ہیں۔