ٹی ایس ایمسٹ داخلوں کیلئے 14 مارچ کو نوٹیفکیشن متوقع

   

جون کے اواخر میںامتحانات ، دو دن میں رپورٹ حکومت کو پیش ہوگی، اجلاس میں جائزہ

حیدرآباد۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) انجینئرنگ، اگریکلچر کورسیس میں داخلوں کیلئے انعقاد کئے جانے والے ایمسٹ 2022 کا نوٹیفکیشن 14 مارچ کو جاری ہونے کے قومی امکانات میں اس کا جائزہ لینے کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ ہائر ایجوکیشن کونسل کا پیر کو اجلاس منعقد ہوا۔ صدر نشین کونسل پروفیسر آر لمبادری نے بتایا کہ اس اجلاس میں نوٹیفکیشن کی اجرائی کیلئے تمام ضروری انتظامات کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے تاریخوں کی وضاحت کی ہے تکنیکی تعاون کرنے والے ٹی سی ایس ادارہ کو تمام تفصیلات پیش کردی گئی ہے جس کی تجویز کردہ تاریخوں میں امتحان کے انعقاد کا جائزہ اور قطعی تواریخ سے تلنگانہ ہائر ایجوکیشن کو واقف کرایا جائے گا۔ دوسری ریاستوں کے طلبہ بڑے پیمانے پر شرکت کرنے والے جے ای ای مینس کے علاوہ قومی مسابقتی امتحانات کا ٹی سی ایس جائزہ لیتے ہوئے قطعی فیصلہ کرے گی۔ زیادہ طلبہ شرکت کرنے والے امکانی مقامات اور دوسرے امور کا ٹی سی ایس اندرون دو دن جائزہ لے گی۔ بعد ازاں تاریخوں کو قطعیت دے کر حکومت کی منظوری کیلئے روانہ کی جائے گی۔ ماہ مئی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ اسی ماہ جے ای ای مینس امتحانات کا انعقاد ہوگا۔ اس کے بعد ایمسٹ کی تیاری کے لئے طلبہ کو کم از کم ایک ماہ کا وقت دینے پر غور کیا جارہا ہے اور جون کے اواخر میں ایمسٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ان تمام امور سے ٹی سی ایس کو واقف کرادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایمسٹ امتحانات کی تکمیل کے بعد اندرون ایک ماہ رینکس جاری کرنے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔ ماضی میں انٹر مارکس کا ویٹج ہوا کرتا تھا اس مرتبہ اس کی گنجائش نہیں ہے۔ عہدیداروں کی جانب سے اس کی پہلے ہی وضاحت کردی گئی ہے۔ انٹر فرسٹ ایر کے امتحانات میں طلبہ کو اقل ترین مارکس سے پروموٹ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انٹر سکنڈ ایر کے امتحانات میں ایمسٹ کے لئے اہل 40 فیصد مارکس کے لزوم کو برخواست کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے انٹر امتحانات کے نتائج اور ایمسٹ رینکس کے اعلان کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ لہذا نتائج جلد جاری کرنے کے امکانات ہیں، ساتھ ہی کونسلنگ کی تواریخ کے معاملے میںمزید وضاحت کی ضرورت ہے۔ جے ای ای مینس اڈوانس نتائج، آئی آئی ٹی، نیٹ داخلوں کے تواریخ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایمسٹ کونسلنگ کی تاریخوں کو قطعیت دینے کی عہدیدار تیاری کررہے ہیں۔ ن