حیدرآباد: ٹی ایس ایمسیٹ میڈیکل اینڈ اگریکلچر کے نتائج کی اجرائی عمل میں آئی۔ جی چیتنیہ سندھو کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ صدرنشینل ہائر ایجوکیشن کونسل پاپی ریڈی نے نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کا تناسب 92.57 فیصد رہا ہے۔ پاپی ریڈی نے بتایا کہ 28 اور 29 ستمبر کو منعقد ٹی ایس ایمسیٹ میڈیکل اینڈ اگریکلچر کے امتحانات میں جملہ 63,857 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی اور 59,113 طلبہ کوالیفائی ہوئے ہیں۔ ایمسیٹ کے پہلے تین رینکس پر لڑکیوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ آندھراپردیش کی جی چتنیہ کا پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی ایم سائی ترشا ر یڈی کو دوسرا اور ٹی سنکنا کو تیسرا رینک حاصل ہوا ہے۔ نومبر میں کونسلنگ کیلئے نوٹیفکیشن کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ پہلے 10 رینکس حاصل کرنے والوں کی تفصیلات اس طرح ہیں جی چتنیہ سندھو کو پہلا، ایم سائی ترشاریڈی کو دوسرا، ٹی سنکتا کو تیسرا، ڈی وشنو سنائی کو چوتھا، ملاڈی رشت کو پانچواں، سری سری ملکا کو چھٹواں، اے سبحان کو ساتواں، جی گنا چیتنیا کو آٹھواں، جی ونئے کمار کو نواں اور کے وینکٹ کو دسواں رینک حاصل ہوا ہے۔