۔18 مارچ کو نوٹیفیکیشن ، 5 تا 9 جولائی امتحانات کا انعقاد
حیدرآباد :۔ تلنگانہ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشن کونسل نے ٹی آیس ایمسیٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ 18 مارچ کو ایمسیٹ کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 5 تا 9 جولائی تک امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ 20 مارچ سے 18 مئی تک امیدواروں سے درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ 5 اور 6 جولائی کو اگریکلچر امتحانات 7 ‘ 8 ‘9 جولائی کو انجینئرنگ امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایمسیٹ میں انٹر فرسٹ ایر سے 100 فیصد اور سکنڈ ایر سے 70 فیصد نصاب سے سوالات پوچھے جائیں گے ۔ ہر دن دو مرحلوں میں آن لائن سسٹم میں امتحانات منعقد ہوں گے ۔تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کیلئے جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کی جانب سے انجنیئرنگ ، اگریکلچر ، میڈیکل کامن انٹرنسس کا ہر سال انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے ۔ ریاست کے مختلف خانگی کالجس اور یونیورسٹیوں میں داخلہ کیلئے طلبہ کیلئے ایمسیٹ کوالیفائی کر نا ضروری ہوتا ہے ۔ امیدوار ایمسیٹ کی درخواستوں کے ادخال ،فام کا حصول اور اہلیت سے متعلق تفصیلات ویب سائیٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔