حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ایڈسیٹ ) 2020 کیلئے درخواست داخل کرچکے امیدوار اپنے ہال ٹکٹس پیر 21 ستمبر سے ویب سائیٹ
http;//edcet.tsche.ac.in
سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ انٹرنس امتحان عثمانیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام یکم اکٹوبر کو سہ پہر تین تا شام 5 بجے منعقد کیا جائیگا ۔ اسی طرح 3 اکٹوبر کو صبح 10 بجے سے 12 بجے دو پہر اور اسی دن سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا ۔