ٹی ایس ‘ لا سیٹ ‘ پی جی ایل سیٹپہلے مرحلہ کی نشستوں کا الاٹمنٹ

   

حیدرآباد 30 نومبر ( سیاست نیوز ) ٹی ایس لا سیٹ اور پی جی ایل سیٹ 2023 کے پہلے مرحلہ کی نشستوں کا الاٹمنٹ لا کالجس میں داخلوں کیلئے آج کردیا گیا ۔ ریاست میں جملہ 5,912 امیدواروں کو نشست حاصل ہوئی ہے ۔ کنوینر کوٹہ کے تحت داخلوں کیلئے 6,894 نشستیں دستیاب ہیں جبکہ 12,835 امیدواروں نے ویب آپشن اختیار کیا ہے ۔ پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں جملہ 5,912 امیدواروں کو نشست الاٹ کی گئی ہے ۔ جن امیدواروں کو فیس ادا کرنی ضروری ہے وہ صرف آن لائین کریڈٹ ‘ ڈیبٹ کارڈ یا NEFT سے ہی ادا کرسکتے ہیں۔ ٹیوشن فیس کے ادخال کے بعد طلبا کو الاٹ کردہ کالج فیس رسید ‘ جوائننگ لیٹر اور اصل اسنادات کے ساتھ یکم تا 6 ڈسمبر تنقیح کیلئے پہونچنا ہوگا ۔ پروفیسر آر رمیش بابو کنوینر ٹی ایس سیٹس ‘ داخلہ جات نے یہ بات بتائی ۔