نظام آباد: 6؍نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ مینارٹی ایمپلائز سرویس اسو سی ایشن (ٹی۔ایس میسا) ریاست تلنگانہ کے اقلیتی ملازمین سرکار اور ٹیچرس کی ایک طاقتور تنظیم ہے۔اس تنظیم کے بانی و ریاستی صدر محمد فاروق احمد کی صدارت میں ایک اہم اجلاس نامپلی گرلز کا لج حیدرآباد میں منعقد ہوا اور اس اجلاس میں ریاستی ٹی ایس میسا کے چند اہم مخلوعہ عہدوں پر با اتفاق آرا عہدیداران کو منتخب کیا گیا۔ جس میں اسٹیٹ ورکینگ پرسیڈنٹ لیاقت حسین، اسوسیٹ صدر، ڈاکٹر ایم اے نعیم SUTA اور ریاستی جنرل سکریٹری سید نعیم الدین،ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد عرفان الدین، جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر محمد تاج الدین کو نامزد کیا گیا ہے ریاستی پر یس سکریٹری سید احمد بخاری نے بتایا کہ منتخب عہدیداروں کی شال پوشی و گل پو شی کے بعد اجلاس اختتام کو پہنچا۔