ٹی ایس میسا ، اقلیتی ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کوشاں

   

نظام آباد میں تنظیم کے ضلعی عاملہ کا اجلاس ، محمد فاروق احمد ، خواجہ معین الدین و دیگر کا خطاب
نظام آباد۔29 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی ایمپلائز سرویس اسو سی ایشن TSMESA اقلیتی ایمپلائز و ٹیچرس کی ایک طاقتور تنظیم ہے۔جس کی شاخیں ریاست تلنگانہ کے علاوہ ہندوستان کے تقریباً ریاستوں میں قائم ہو چکی ہیں۔اس تنظیم کے قیام کامقصد اقلیتی ملازمین میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے ان کے مسائل کی یکسوئی کر نا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد فاروق احمد نے کیا جو کہ شہر نظام آباد میں ٹی ایس میسا کے ضلعی عاملہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے خواجہ معین الدین ریاستی اعزاز ی صدر ٹی ایس میسا نے اپنے بھرپور تعاون کا تیقن دیا۔ اجلاس کی صدارت انور رفیقی ضلع صدر ٹی ایس میسا نے کی۔ محمد عارف الدین ضلع سکریٹری ٹی ایس میسا، نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس اجلاس میں سید احمد بخاری ریاستی پر یس سکریٹری ٹی ایس میسا،محمد سراج، محمد غوث محی الدین خازن،عبد البشیرآرگنائزنگ سکریٹری کے علاوہ دیگر عہدیداران میں محمد اسحاق احمد، محمد اقبال، محمد رفیع احمد، محمد سراج الدین،فاروق احمد، اسرار الزماں، سید معز احمد، امتیاز علی،افروز حسین،احسن پاشاہ،محمد الیاس، ندیم احمد،محمد علیم الدین ایم آر پی ایف کے عہدیداران اشفاق احمد محمد نعیم،نصر اللہ خان، محمد اعظم،عبدالصمد، حکیم، محمد رفیع کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران جو کہ اس تنظیم سے وابستہ ہے شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کا استقبال شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوئے کیا گیا۔