بھونگیر ۔ 2 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یادادری بھونگیر کے کلکٹر ایم ہنمنت راو کے ہاتھوں ٹی ایس میسا کی جانب سے نئے سال کے کیلنڈر کی رسم اجرا عمل میں آیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے میناریٹی سرکاری عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ٹی ایس میسا سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل کلکٹر ریوینیو یرا ریڈی، اور لوکل باڈیز، گنگادھر نے بھی مبارکباد دی۔ ضلعی صدر محمد لئیق علی نے تمام اراکین کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ٹی ایس میسا کے ممبران محمد سیف الدین ٹریزرر، محمد افروز، ایم اے قیوم، محمد جعفر الدین، محمد سلیم، فرحت اللہ بیابانی، زین العابدین، افشاں جبین، نظہت سلطانہ، محمد مشتاق، محمد عفان، ایم اے فہیم وغیرہ نے شرکت کی۔