نظام آباد کے خواجہ معین الدین، سید احمد بخاری، انور رفیقی و عارف الدین کو نمایاں خدمات پر ایوارڈس
نظام آباد ۔ 7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسو سی ایشن کی ر یاستی عاملہ کا اجلاس و عید ملاپ پروگرام تلگو یونیورسٹی نامپلی حیدرآباد کے آڈیٹوریم میں محمد فاروق احمد بانی و ریاستی صدر ٹی ایس میسا کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس اجلاس کا آغاز نظیر احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ریاض احمد چیرمین لائبریری کمیٹی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایس میسا کو نہ صرف مسلم ملاز مین بلکہ دوسرے مذہب کے ملازمین کے مسایل کو بھی حل کر نا چاہیے جس سے تنظیم مستحکم و طاقتور ہو گی۔اس اجلاس کوسر نیواس راؤ ریاستی ٹی این جی اوز،سنٹرل یونٹ حیدرآباد سکریٹری جنرل ٹی جی ای جے اے سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد بہت بڑی طاقت ہے۔جس سے کئی ایک مسائل حل ہو تے ہیں۔انہوں نے اس اجلاس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد کی شرکت پر اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کیااور ٹی ایس میسا کو مسلمہ حیثیت دلوانے میں اپنے بھر پور مکمل تعا ون کا پیش کش کیا۔ اسو سی ایشن کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ جنرل سیکرٹری سید نعیم الدین نے پیش کی۔ نظام آباد سے اس اجلاس میں خواجہ معین الدین ریاستی اعزاز ی صدر ٹی ایس میسا اور سید احمد بخاری ریاستی پر یس سکریٹری نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس سے تمام اضلاع کے صدور کے علاوہ ضلع نظام آباد کے صدر انور رفیقی نے بھی ٹی ایس میسا نظام آباد نے بھی خطاب کیااور کارکردگی کو تفصیلی طور پر پیش کیا۔ ٹیچرس کے علاوہ نیشنل کوآرڈینیٹر س مسٹر خواجہ معین الدین سید احمد بخاری اور انور رفیقی صدر عارف الدین جنرل سیکرٹری ٹی ایس میسا کو یونین کے لئے کی جانے والی ان کی نمایاں خدمات پر انہیں ایوارڈ دیے گیے اور با اتفاق آرا محمد فاروق احمد کو آل انڈیا میناریٹی ایمپلائز سرویس اسو سی ایشن کا قومی صدر منتخب کیا گیا۔جس پر ریاست تلنگانہ کے تمام اراکین ٹی ایس میسا نے موصوف کو مبارکباد دی۔ اس تقریب میں ضلع نظام آباد سے محمد عارف الدین جنرل سیکرٹری کے علاوہ اسحاق احمد غوث محی الدین شیخ فاروق احمد توصیف، احمد افروز صوفی بودھن سے سید ربانی جاوید احمد ارشد عتیق احمد اور آرمور سے اشفاق احمد اور دیگر نے شرکت کی اور جلسہ کا اختتام محمد فاروق احمد کے شکریہ پر ہوا۔