حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) ٹی ایس ٹیٹ امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ امیدوار https://tstet.cgg.gov.in کے سرکاری ویب سائیٹ پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ واضح رہیکہ 15 ستمبر کو ٹیٹ کا امتحان منعقد ہوا۔ 20 ستمبر کو ابتدائی کلید جاری کرتے ہوئے 23 ستمبر تک امیدواروں سے اعتراضات قبول کئے گئے اور آج نتائج جاری کئے گئے۔ ٹی ایس ٹیٹ پیپر I کے امتحان میں 2.26 لاکھ امیدوار اور پیپر 2 کے امتحان میں 1.90 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی۔ن