حیدرآباد۔/24 مارچ، ( سیاست نیوز) ریاست میں اساتذہ کی اہلیت کیلئے امتحان ٹیٹ (TET) کے انعقاد کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔26 مارچ سے 12 اپریل تک آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی اور 12 جون کو ٹیٹ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا جس کیلئے محکمہ تعلیمات نے احکام جاری کردیئے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اسمبلی میں 80,039 تقررات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر کی ہدایت پر ہریش راؤ نے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے تقررات کیلئے تیاریوں کی ہدایت دی۔ 80 ہزار کے منجملہ پہلے مرحلے میں 30,453جائیدادوں پر تقررات کرنے منظوری دی گئی اور جی اوز بھی جاری ہوئے ہیں۔ ن