حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام ای سیٹ ( ایف ڈی ایچ ) 2025 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر کی جانب سے 22 اپریل تا 9 مئی حیدرآباد میں مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ یہ کوچنگ صرف ریاضی ، طبیعیات اور کیمیاء میں دی جائے گی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو ای سیٹ 2025 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہوں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے اپنے درخواست دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو ، ای سیٹ آن لائن فارم کی زیراکس کاپی ، کے ساتھ 21 اپریل تک آفس سی ای ڈی ایم ، احاطہ نظام کالج میں داخل کرسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا ۔۔