حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( راست ) ۔ ٹی ایس ٹی یو حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین حیدرآباد کی جانب سے افطار پارٹی کا اعظم فنکشن ہال اعظم پورہ میں انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب محمد عبداللہ راجی ریڈی ،کرشنا گاؤڈ اور ایم اے باسط خان کے علاوہ اعظم علی خرم نے شرکت کی۔جناب محمد عبداللہ ریاستی صدر تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین نے کہا کہ افطار تقریب کے اہتمام کا مقصد اساتذہ برادری کے آپسی اتحاد و اتفاق کو مضبوط مستحکم بنانا ہے اس تقریب کے ذریعے ہم ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آپس بھائی چارہ کو بھی فروغ دے سکتے ہیں ۔ اس دعوت افطار میں اساتذہ برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ایڈیٹر روزنامہ آداب جناب اعظم علی خرم نے کہا کہ ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا ایک عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے دعوت افطار منعقد کرنے اور اساتذہ برادری کے باہمی تعلق کو مضبوط و مستحکم کرنے پر اسٹیٹ ٹیچر یونین کے قائدین کو دلی مبارکباد دی ۔ جنرل سکرٹری تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین جناب راجی ریڈی نے مسلم بھائیوں کو رمضان المبارک کی پرخلوص مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں زکوۃ کا مثالی نظام موجود ہے زکوۃ کے ذریعے سے مسلمان بھائی اپنے ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا اتحاد و اتفاق بڑا ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد اور اتفاق کے نتیجے میں اساتذہ کے حل طلب مسائل کی یکسوئی ہوتی ہے ۔ جناب محمد عبدالباسط خان سابق جنرل سیکرٹری ٹیچرز یونین نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے سے ہم ہندو مسلم اساتذہ ایک جگہ ہوکر مثالی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ اس یونین سے جڑے رہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے کبھی بھی پریشان نہ ہوں جناب عبدالباسط خان نے تمام مہمان مقررین کا خیر مقدم بھی کیا اور اساتذہ برادری سے اظہار تشکر بھی کیا اس موقع پر جناب کرشنا گوڑ فاؤنڈر ٹی ایس ٹی یو جناب اعظم علی خرم جناب راجی ریڈی جناب سری نواس اور دیگر مہمانوں کی شال پوشی محمد احمد خان جنرل سکریٹری و کنوینر، سید رحمت اللہ ،کو کنوینرز وجیہ الدین حامد،محمد علی،ایم اے حفیظ اور یونین کے دوسرے قایدین کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس تقریب کی کاروائی جناب محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یو حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے چلائی ۔ تقریب کا اغاز قاری محمد عبدالمنان کی قرات کلام پاک سے ہوا بین الاقوامی نعت گو شاعر ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے اپنے مخصوص انداز میں نعت شریف پیش کی ۔ قاری محمد عبدالمنان نے امامت کی طعام کے بعد تراویح کا بھی اہتمام ہوا جناب محمد عمر صلاح الدین نے تراویح کی امامت کی ۔