ٹی ایس پالی سیٹ کے نتائج آج جاری ہوں گے

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی (سیاست نیوز) ٹی ایس پالی سیٹ 2021 ء کے آج ن تائج جاری ہوں گے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ایس بی ٹی ای ٹی) کے چہارشنبہ کو 11 بجے دن نتائج جاری ہوں گے ۔ محکمہ تکنیکی تعلیم کی جانب سے ٹی ایس پالی سیٹ کے نتائج سے ایک دن قبل ہی شیڈول جاری کرتے ہوئے آئندہ ماہ 5 اگست سے پہلے مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے طابق 5 تا 9 اگست تک اسنادات کی تنقیح کیلئے طلبہ سلاٹ بک کرسکتے ہیں ۔ 6 تا 10 اگست تک طلبہ کے اسنادات کی تنقیح ہوگی ۔ 6 تا 12 اگست تک ویب آبیشنس کا اندراج کرلیں۔ 14 اگست کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی ۔