ٹی ایس پی ایس سی چیئرمین کو برطرف کرنے ایس ایف آئی کا مطالبہ

   

کاغذنگر /24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاغذنگر میں اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا سیکرٹری بھمیش اور نائب صدر سائی کرشنا نے ایس ایف ائی اسٹوڈنٹ یونین قائدین کے ساتھ مل کر کاغذنگر کے راجیو گاندھی چوراستے پر ریاستی حکومت اور ٹی ایس پی ایس سی چیئرمین کو عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے راستہ روکو احتجاج کیا۔ اس موقع پر اسٹوڈنٹ فیڈریشن اف انڈیا ضلع نائب صدر سائی کرشنا نے گروپ ون امتحانات کی منسوخی کرنے پر ٹی ایس پی ایس سی چیئرمین کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اور ٹی ایس پی ایس سی چیئرمین کی لاپرواہی کے سبب گروپ ون امتحانات منسوخ کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے امتحانات میں حصہ لینے والے لاکھوں نوجوانوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے ریاستی حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر ٹی ایس پی ایس سی چیئرمین کو برطرف کرتے ہوئے گروپ امتحانات لکھنے والے نوجوانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اگر بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو اسٹوڈنٹ فیڈریشن اف انڈیا کی جانب سے ریاستی سطح پر احتجاجی دھرنا پروگراموں کو منعقد کرنے کا ریاستی حکومت کو انتباہ دیا۔ اس موقع پر ایس ایف ائی اسٹوڈنٹ یونین قائدین بھی موجود تھے۔