ٹی ایس پی جی ای سیٹ 2022 نتائج جاری

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ (پی جی ای سیٹ ) 2022 نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ہے ۔ انٹرنس امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار ویب سائیٹ pgecet.tsche.ac.in پر نتائج معلوم کرسکتے ہیں ۔ رینک کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے امیدواروں کو ہال ٹکٹ نمبر کے ساتھ لاگ اِن کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی نے تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کیلئے PGECET-2022 کا 2 اگست تا 5 اگست انعقاد عمل میں لایا تھا ۔ یہ امتحان کمپیوٹر کی بنیاد پر ریاست کے مختلف مراکز پر منعقد کیا گیا تھا ۔ اس امتحان کے ذریعہ امیدوار انجینئرنگ ، ٹکنالوجی ، آرکیٹکچراور فارمیسی کے پوسٹ گریجویٹ ریگولر کورس میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔۔