حیدرآباد/19 اگسٹ ( سیاست نیوز) ٹی ایس ایڈ سیٹ 24 اور 25 اگسٹ کو منعقد ہوں گے۔ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کنوینر پروفیسر راما کرشنا نے بتایا کہ تلنگانہ میں 45 اور اے پی میں 4 امتحانی مراکز قائم ہیں ۔ ہال ٹکٹس
edcet.trhe.ac.in
ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ صبح 10 بجے تا 12 بجے اور دوپہر 3 بجے تا شام 5 بجے تک امتحان کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔ امیدواروں کو چاہیئے کہ وہ امتحانی مراکز پر 90 منٹ قبل ساڑھے آٹھ بجے صبح اور دیڑھ بجے دوپہر پہنچ جائیں۔ اسکے علاوہ کوویڈ قواعد کے مطابق ماسک لازمی ہوگا۔ سنیٹائزر اور پینے کا پانی بھی اپنے ساتھ رکھیں۔A
