ٹی ایس ۔ ای سیٹ کے نتائج کا اندرون دو ہفتے اعلان

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ای سیٹ ) 2021 کا آج انعقاد عمل میں آیا اور نتائج اندرون دو ہفتے جاری کردئے جائیں گے ۔ انٹرنس ٹسٹ کی ’ کی ‘
http://ecet.tsche.ac.in
ویب سائیٹ پر جمعرات کو پیش کی جائے گی اور طلبا کو اس کی پر اعتراض پیش کرنے کیلئے تین تا چار دن دئے جائیں گے اور قطعی کی اور نتائج کا اعلان کردیا جائیگا ۔ جملہ 24,808 امیدواروں نے انٹرنس ٹسٹ کیلئے رجسٹر کروایا تھا اور 95.46 فیصد طلبا نے تلنگانہ اور اے پی میں جملہ 41 مراکز پر صبح اور دوپہر کے سشن میں ٹسٹ میں حصہ لیا ۔ یہ ٹسٹ تمام مراکز پر کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا ۔ کنوینر ای سیٹ ڈاکٹر سی ایچ وینکٹ رمنا ریڈی نجے یہ بات بتائی ۔