حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ اعلی تعلیم کونسل نے تلنگانہ اسٹیٹ فزیکل ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ پی ای سیٹ ) 2021 کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے ۔ اب یہ امتحان 30 ستمبر کو منعقد ہوگا ۔ اس امتحان کیلئے آن لائین درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ مںے بھی توسیع کردی گئی ہے اور 9 ستمبر کی شام 5 بجے تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ امیدوار اپنے ہال ٹکٹس 16 ستمبر سے ٹی ایس ۔ پی ای سیٹ کی ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات
https://pecet.tsche.ac.in
سے معلوم کی جاسکتی ہیں۔