کولکاتا ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر مکل رائے نے آج دعویٰ کیا کہ تقریباً 107 ایم ایل ایز جن میں اکثریت مغربی بنگال میں برسراقتدار ٹی ایم سی سے تعلق رکھتی ہے، زعفرانی پارٹی سے رابطے ہیں اور ’’بہت جلد‘‘ اس میں شامل ہوجانے کا امکان ہے۔ مکل رائے نے یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کئی ترنمول کانگریس قائدین ممتا بنرجی زیرقیادت پارٹی پر بھروسہ کھو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چند کانگریس اور سی پی آئی (ایم) کے ایم ایل ایز بھی ربط میں ہیں۔