کولکتہ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد مکل رائے سے مغربی بنگال سی آئی ڈی کے ارکان عملہ نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ستیہ جیت بسواس کے قتل مقدمہ میں تفتیش کی۔ مکل رائے محکمہ کے ہیڈکوارٹر واقع بھابھانی پہونچے تھے جن سے شعبہ قتل سے تعلق رکھنے والے سی آئی ڈی عہدیدار نے اُن سے تفتیش کی۔ قبل ازیں مکل رائے محکمہ کے سمن کی تعمیل کرنے سے قاصر رہے تھے۔ ٹی ایم سی رکن اسمبلی کو سرسوتی پوجا پنڈال ضلع ندیا میں 19 فروری 2019 ء کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ کئی بی جے پی قائدین بشمول مکل رائے اِس واردات کے ملزم قرار دیئے گئے ہیں۔
