نئی دہلی :دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اتوار کو ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی ہے جس میں مبینہ طور پر خواتین کے قومی کمیشن کی سربراہ ریکھا شرما کے بارے میں سوشل میڈیا پر نامناسب تبصرے پوسٹ کرکے خواتین کی شائستگی کو مجروح کیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر دو دن بعد درج کی گئی جب کمیشن کے جوائنٹ سکریٹری اے اشولی چلائی نے کمشنر آف پولس سنجے اروڑا کو لکھا کہ موئترا کے خلاف جمعرات کو X پر ان کی پوسٹ کیلئے کارروائی کی جائے جہاں انہوں نے ریکھا شرما کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیا تھا۔