٭ ٹی ایم سی نے بی جے پی کو شکست دیتے ہوئے تمام تینوں اسمبلی نشستیں مغربی بنگال کے ضمنی چناؤ میں چیت لئے ، جو کھڑگ پور صدر ، کریم پور اور کالیا گنج حلقے ہیں۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی بننے کے بعد 21 سال میں کبھی بھی کھڑگ پور صدر یا کالیا گنج نشستیں پارٹی نے نہیں جیتے تھے۔ ترنمول کانگریس کے تمام قائدین اور ورکرس نے اس جیت کیلئے دن رات محنت کی ہے۔ ٹی ایم سی نے کالیا گنج اور کھڑگ پور صدر نشستیں ترتیب وار کانگریس اور بی جے پی سے چھینے ہیں۔کانگریس ۔ سی پی آئی (ایم) کے احیاء شدہ اتحاد کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی ریاست سے 18 نشستوں پر کامیابی نے برسر اقتدار ٹی ایم سی کو دہلا ڈالا تھا۔ اس کے بعد یہ ضمنی چناؤ چیف منسٹر بنرجی اور ٹی ایم سی دونوں کیلئے کڑی آزمائش ہوگئے تھے۔