ٹی این جی اوز کی سال نو ڈائری اور کیلنڈر کی رسم اجرائی

   

حیدرآباد۔8جنوری (سیاست نیوز)تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسر س اسوسی ایشن( ٹی این جی اوز) گریٹر حیدرآباد کی سال نو ڈائری او رکیلنڈر کی رسم اجرائی تقریب کا شانتی نگر آئی ٹی آئی میں انعقاد عمل میںآیا۔ ٹی این جی اوزگریٹر حیدرآباد کے صدر ایس ایم حسینی مجیب کی صدرات میںمنعقدہ اس تقریب میں ریاستی وزیرداخلہ محمدمحمودعلی‘ سابق ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی‘میئر گریٹر حیدرآباد بنتو رام موہن‘ چیرمینتلنگانہ بیوریج بورڈ کارپوریشن دیوی پرساد‘ چیرمینسٹی گرندھالیہ سمستھا ڈاکٹر سریدھر بابو ‘ ٹی این جی اوز سنٹرل کمیٹی صدر کارم رویندر ریڈی‘ جنرل سکریٹری راجند ریڈی ‘ نائب صدر شریمتی رچیل ‘ چیرمینتلنگانہ حج کمیٹی محمدمسیح اللہ خان کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔محمد محمودعلی نے سرکاری ملازمین کی ستائش اورتلنگانہ تحریک میںان کے گرانقدر کردار کو ناقابل فراموش قراردیا ۔ انہوں نے مستقبل میںبھی حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانیمیں تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے تعاون کی امید کا اظہار کیا۔ سابق ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی نے ٹی این جی اوز کو تلنگانہ تحریک کی ریڑھ کی ہڈی قراردیتے ہوئے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بھی سرکاری ملازمین نے حکومت کا بھر پور تعاون کرتے ہوئے فلاحی اسکیمات کو عوام کے گھر وں تک پہنچانے میںحکومت کی مدد کی ہے۔ انہو ںنے ٹی این جی اوز کے تمام قائدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کے حقوق کے لئے سنجیدگی کے ساتھ جدوجہد کرنے والا ادارہ ٹی این جی اوز ہے۔