نظام آباد :پنچایت سکریٹریز کے جائز مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ٹی این جی اوز کے قائدین پنچایت راج سکریٹری کے نمائندوں نے وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی سے حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کے بارے میں واقف کرایا اور چیف منسٹرچندرشیکھر رائو کو پنچایت سکریٹریز کے مسائل کے حل کیلئے نمائندگی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ پنچایت سکریٹریز گذشتہ کئی دنوں سے اپنے جائز مطالبات کی یکسوئی کیلئے سلسلہ وار نمائندگی کررہے ہیں اور اس پر نمائندگیاں بھی کرچکے ہیں لیکن ابھی تک ان کے مسائل کو حل نہیں کیا گیا لہذا اس بارے میں چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کو واقف کرانے کا مطالبہ کرنے پر پرشانت ریڈی نے تفصیلی سماعت کے بعد مطالبات کی یکسوئی کیلئے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔
