ٹی بی کے خاتمے کیلئے عوامی نمائندوں کا قائدانہ کردارضروری :نائیڈو

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ممبران پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ ٹی بی کے مرض کے خاتمے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔منگل کو ایوان کی کارروائی کے آغاز پر ، مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ملک سے 2025 تک ٹی بی کی بیماری کے خاتمے کا مقصد ہے ۔ حکومت نے اس بیماری سے بچنے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ دیہی علاقوں میں ٹی بی میں مبتلا افراد کو تلاش کرنے کے لئے ایک مہم چلائی جارہی ہے ۔