ٹی جی ایڈ سیٹ ٹی جی پی ای سیٹ کونسلنگ شیڈول کی اجرائی

   

31 جولائی سے کونسلنگ کا آغاز ، تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل کا اعلان
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل نے ٹی جی ایڈ سیٹ ٹی جی پی ای سیٹ کونسلنگ سے متعلق شیڈول جاری کردیا ہے ۔ ٹی جی ایڈ سیٹ کے ذریعہ بی ای ڈی کالجس میں پی ای سیٹ کے ذریعہ فیزیکل ایجوکیشن کالجس میں داخلے دئیے جائیں گے ۔ ایڈسیٹ ، پی ای سیٹ کورسیس میں داخلوں کے لیے 31 جولائی سے کونسلنگ کا آغاز ہوگا ۔ کوالیفائی امیدواروں کے 8 تا 20 اگست تک سرٹیفیکٹ کے ویریفیکیشن کے لیے آن لائن میں رجسٹریشن کرلینے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ 12 تا 16 اگست کے درمیان این سی سی ۔ سی اے پی ۔ پی ایچ ۔ اسپورٹس امیدواروں کے سرٹیفیکٹس کی جانچ ہوگی ۔ 21 اگست کو اہل امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ 22 اور 23 اگست کو اہل امیدوار ویب آپشن کا اندراج کرلیں ۔ 24 اگست کو ویب آپشنس کو ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ 30 اگست کو پہلے مرحلے کی نشستیں الاٹ کی جائیں گی ۔ نشستیں حاصل کرنے والے امیدواروں کو 31 اگست تا 4 ستمبر تک اصل اسنادات کے ساتھ متعلقہ کالجس میں رپورٹنگ کرنا ہوگا ۔ 31 اگست سے کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ پی ای سیٹ کے لیے کوالیفائی امیدواروں کے لیے 7 تا 14 اگست تک سرٹیفیکٹ ویریفیکیشن کے لیے آن لائن میں رجسٹریشن کرنا ہوگا ۔ ان ہی تاریخوں میں امیدوراوں کے سرٹیفیکٹس کی جانچ ہوگی ۔ 13 اور 14 اگست کے درمیان این سی سی ۔ پی اے سی ۔ پی ایچ ۔ اسپورٹس امیدواروں کے سرٹیفیکٹس کی جانچ ہوگی ۔ 14 اگست کو اہل افراد کی فہرست جاری ہوگی ۔ 16 تا 17 اگست تک اہل افراد ویب آپشن کا اندراج کرلیں ۔ 18 اگست کو ویب آپشنس کو اڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ 20 اگست کو پہلے مرحلے کی نشستیں الاٹ کرنے کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ نشستیں حاصل کرنے والے امیدوار 21 تا 24 اگست اصل اسنادات کے ساتھ متعلقہ کالجس میں رپورٹنگ کرلیں ۔ 27 اگست سے کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔۔ 2