حیدرآباد ۔ /14 ستمبر (سیاست نیوز) ٹی جے ایس سربراہ کوڈنڈارام نے پارٹی قائدین کے ہمراہ فیور اسپتال پہنچ کر وبائی امراض کا شکار مریضوں سے ملاقات کی اور سہولتوں ٰ ڈاکٹرس کی موجودگی کا جائزہ لیا ۔ یاد رہے کہ حیدرآباد اور تلنگانہ میں وبائی امراض ملیریا بخار ڈینگو چکن گنیا جیسے مہلک امراض کے عوام پریشان ہیں۔